Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیٹ کے ذریعے بینک امور کیسے چلائیں؟

ریاض۔۔۔۔تحفظ صارفین انجمن نے کھاتیداروں سے کہا ہے کہ وہ انٹر نیٹ کے ذریعے بینکوں سے لین دین کرتے وقت احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔ انجمن نے ویب سائٹ کے ذریعے کھاتیداروں کو متعدد مشورے بھی دیئے ہیں۔انجمن نے توجہ دلائی ہے کہ بینکوں کے عہدیدار ٹیلیفون ، ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے کی پابندی نہیں لگاتے۔ انجمن نے یہ بھی واضح کیاکہ ای لین دین کرنیوالے مراکز کے سلسلے میں یہ بات ضروری ہے کہ بین الاقوامی اداروں سے منظورشدہ ہوں۔انجمن نے اس امر پر زوردیاکہ پبلک مقامات مثال کے طور پر انٹر نیٹ کیفے والے آلات  کے توسط سے مالی لین دین نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -صعدہ میں اقوام متحدہ کے ٹرک پر حملہ؟

شیئر: