Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریہ پرکاش نے فیس بک کے بانی کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی۔۔۔۔سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ریکارڈ توڑ تے ہوئے پریہ پرکاش نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ محض چند سیکنڈز کی وڈیوسے  راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریہ پرکاش نے پہلے ہی سنی لیون، دیپکا پڈوکون سمیت بالی وڈ کی اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔پریہ نے جس وقت انسٹا گرام پر وڈیو شیئر کی تھی، اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5ہزار تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف 7دن میں انسٹا گرام پر فالوور کی تعداد 45لاکھ ہوگئی جبکہ مارکرزگر برگ کے ساڑھے 7سال میں فالوورز کی تعداد 40لاکھ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نین مٹکانے والی پریہ پہنچی سپریم کورٹ
 

شیئر: