Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرے لسٹ میں شمولیت سے آفت نہیں آئے گی،مفتاح اسماعیل

  کراچی ...وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کوگرے لسٹ میں شامل بھی کرتا ہے تو کوئی آفت نہیں آئے گی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا پر ایف اے ٹی اے اجلاس سے متعلق خیالی باتیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان پہنچا ہوں حکومت کا واضح موقف آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی 2012 سے 2015 تک پاکستان کو گرے لسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے تمام مطالبات پورے کئے تھے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ گرے لسٹ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایک ہی راونڈ ہوتا ہے جس میں فیصلہ کرلیا جاتا ہے مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا جس پر ہمارے خدشات موجود ہیں۔ اس معاملے کو بلا وجہ زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ معیشت کا پہیہ چلتا رہےگا ۔مشیر خزانہ نے کہا کہ اس معاملے میں دوستوں کا کردار بہت اچھا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان دنیامیں تنہا نہیں ہے۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان کا نام ابھی گرے لسٹ میں شامل ہیں،دفتر خارجہ
 

شیئر: