Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے مشترکہ عزم کا اظہار

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات، بشمول غزہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے مشترکہ عزم کو دہرایا۔
انہوں نے پاک-سعودی ہمہ جہت شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اخوت و دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی قیادت کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم کے کامیاب انعقاد اور شاندار میزبانی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

 

شیئر: