Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی تلاش میں قبر یں کھودڈالیں

طائف۔۔۔۔طائف پولیس نے شمالی علاقے میں سونے کی تلاش میں قبریں کھودتے ہوئے2معمر شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق دونوں کا معاملہ محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں شہری عمر کے چھٹے عشرے میںہیں گرفتاری سے قبل رات کے وقت 8قبریں کھود چکے تھے۔ دونوں قبرکھودنے کیلئے آلات ہمراہ لائے ہوئے تھے اور کام کرنے کیلئے روشنی کا بھی انتظام کئے ہوئے تھے۔ جب ان سے قبر کھودنے کا سبب دریافت کیا گیاتو کہنے لگے کہ ہمیں آباو اجداد کے ذریعے یہ معلوم ہے کہ یہاں خزانے اور زیورات دفن ہیں اسی چکر میں قبریںکھود رہے تھے۔

شیئر: