Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف برادران بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں،اعتزاز

لاہور...پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریٹس سے احتجاج وفاقی حکومت اور شہباز شریف کرا رہے ہیں۔شریف برادران لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔انہیں جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ درکار ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1972میں گورنر غلام مصطفی کھر کے دور میں پنجاب پولیس نے اسٹرائیک کی تھی۔ اب پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میںپبلک سرونٹ نے پہلی مرتبہ اسٹرائیک کی ہے جو ریاست کے خلاف بغاوت ہے۔ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاق اور شہباز شریف کرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کونسا آسمان گر پڑا اگر احمد چیمہ گرفتار ہو گیا۔ اس سے پہلے اسپیشل اسٹنٹ پی ایم احمد صادق بھی تو پکڑا گیا تھا ۔ ہڑتال تو اس وقت بھی نہیں ہوئی تھی لیکن حقیقت میں نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔ ان دونوں بھائیوں کو جسٹس(ر) قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی ۔ ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں خلاف شوکاز نوٹس اور پرچے ہونے چا ہئیں ۔
مزید پڑھیں: نیب کو اختیار سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پنجاب حکومت

شیئر: