Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار ہاکی اولمپیئن منصور احمد پر دل کا دورہ، حالت تشویشناک

 
کراچی:پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد دل عارضہ قلب کے باعث کراچی کے جناح اسپتال میں داخل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 1994 ءکے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔منصور احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل منصور احمد کا جون 2016ء میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔علاوہ ازیں وہ ماضی میں ایشیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔ واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چیمپیئن بنے میں اہم کردار اداکیا تھا۔

شیئر: