سعودی عرب پر نئے حملے: تین کروز، دو بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرونز تباہ
منگل 13 اکتوبر 2026 22:42
میزائل کا ملبہ ظہران کے ایک رہائشی علاقے میں گرا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض اور جنوبی ریجن میں تین کروز میزائلوں اور دو ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔
جبکہ ظہران شہر اور حریض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل بھی مار گرائے گئے۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا حوثیوں کے میزائل کو انٹرسیپٹ کیے جانے سے اس کا ملبہ ظہران کے ایک رہائشی علاقے میں گرا ہے۔ متعلقہ حکام صورتحال سے نمنٹ رہے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے تھا کہ منگل کو ریاض کے شمال میں تین ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ’حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کے شمال میں داغے گئے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کیا گیا۔‘
پیر کی شام حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل جبکہ پیر کی رات خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
عرب اتحاد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اتحاد کے مطابق ایسے خطرات کا پتا چلا لیا گیا ہے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
علاہو ازیں اتحاد نے منگل کو صنعا میں ایک مقام پر ٹارگٹڈ کارروائی سے قبل شہریوں کو وہاں سے انخلا کی تنبیہ جاری کی۔
اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر صنعا میں قائم یمن پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی ایندھن سٹیشن کو خالی کردیں۔ اس سلسلے میں مقام کی نشاندہی کرنے والا ایک وضاحتی نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
