Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی دنیا کے سب سے مہنگے چوکیدار، سبل

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے مہنگے چوکیدار ہیں۔ سبل نے کہا کہ مودی جی روزانہ کانگریس کے خلاف یوپی اے سرکار کے دور میں 1.76لاکھ کروڑ روپے کے مبینہ 2جی گھپلے کے بارے میں بیان دیا کرتے تھے ۔ سبل نے کہا کہ ان کے پاس ایک گھر ہے، طیارہ ہے۔ انہوں نے نیرو مودی کے11400کروڑ روپے پی این بی گھپلہ اور3000کروڑروپے کے روٹومیک قرض ڈیفالٹر معاملے پر کہا کہ یہ ملک کا بہت بڑا نقصان ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -سری دیوی کا پوسٹ مارٹم ، نعش چارٹرڈ طیارے سے ہند پہنچنے کی امید

شیئر: