Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے روسی صدر کا رابطہ، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: اے ایف پی، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت میں کشیدگی میں اضافے کے باعث میری ٹائم نیویگیشن سکیورٹی اور عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: