Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار کی فوج کا مشہور ترین افسر روس کے براہ راست پہرے میں

دمشق.....شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے ہمنواو¿ں کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں النمر کے نام سے معروف کمانڈر بریگڈیئر جنرل سہیل الحسن شامی فوج کے ایک گروپ سے خطاب کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔روسی فوجی اسکی حفاظت کررہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ وڈیو موبائل کیمرے کے ذریعے بنائی گئی ہے۔الحسن کے ارد گرد شامی فوج کے عناصر بھی موجود نظر آر ہے ہیں۔بشار الاسد النمر کے نام سے مشہور اپنے اس بریگیڈیئر جنرل کو اِدلب صوبے سے لےکر آیا تا کہ وہ دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں عسکری کارروائیاں انجام دے۔ الحسن نے وڈیو میں اپنے ان فوجیوں کو مخاطب کیا جو ادلب میں تھے اور بعد ازاں دمشق منتقل ہو گئے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ وڈیو الغوطہ الشرقیہ پر شامی حکومت کے حملوں کے آغاز سے قبل یا پھر ان کے دوران ریکارڈ کی گئی۔الحسن نے وڈیو میں اپنے فوجیوں سے کہا کہ دمشق تمہارا منتظر ہے کہ تم لوگ اسے فتح کا لباس پہناو¿۔ وڈیو میں الحسن نے کئی جگہ پر مذہبی عبارتوں کا بھی استعمال کیا۔روس کے واضح اور براہ راست پہرے میں موجود بشار فوج کے بریگیڈیئر جنرل کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو حامی و ناصر ہو۔
 

شیئر: