آپ کے سر میں درد کا مطلب کیا ہے اور اس کی عمومی علامات کیا ہیں؟
آپ کے سر میں درد کا مطلب کیا ہے اور اس کی عمومی علامات کیا ہیں؟
جمعہ 23 جنوری 2026 5:24
مائیگرین شدید درد کے ساتھ ہوتا ہے، جس کے ساتھ متلی، روشنی اور آواز سے حساسیت اور بصری خلل بھی ہو سکتا ہے۔ (فائل فوٹو: پکسابے)
سر درد صحت سے متعلق سب سے عام شکایات میں سے ایک ہے، جو ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ سر درد بعض اوقات کسی گہری صحت کے مسئلے یا طرزِ زندگی میں عدم توازن کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ تقریباً نصف بالغ آبادی کو سال میں کم از کم ایک بار سر درد کا سامنا ہوتا ہے۔ تاہم تمام سر درد ایک جیسے نہیں ہوتے، کچھ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتے ہیں، کچھ پانی کی کمی، خراب جسمانی انداز یا کسی اندرونی بیماری کے باعث۔
سر درد کی قسم اور وجہ کو سمجھنا مؤثر علاج کے لیے نہایت ضروری ہے۔
سر درد کی پہچان علاج میں مددگار
مختلف اقسام کے سر درد کے لیے مختلف علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ وجہ کی درست نشاندہی نہ صرف بار بار ہونے والے درد سے بچاتی ہے بلکہ معیارِ زندگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ذیل میں سر درد کی عام اقسام اور ان کی وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔
1: ٹینشن ہیڈیک
یہ سر درد کی سب سے عام قسم ہے، جسے عموماً پیشانی یا گردن کے پچھلے حصے میں ہلکے مگر مسلسل درد کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ یہ درد عام طور پر آرام، پانی کے استعمال اور معمولی دردکش ادویات سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں:
ذہنی دباؤ یا بے چینی
غلط نشست یا جسمانی انداز
نیند کی کمی
سکرین کے زیادہ استعمال سے آنکھوں پر دباؤ
2: مائیگرین
مائیگرین شدید درد کے ساتھ ہوتا ہے، جس کے ساتھ متلی، روشنی اور آواز سے حساسیت اور بصری خلل بھی ہو سکتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈس آرڈرز اینڈ سٹروک کے مطابق مائیگرین تقریباً 12 فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے محرکات کی پہچان ضروری ہے، جن میں شامل ہیں:
ہارمونل تبدیلیاں (خصوصاً خواتین میں)
مخصوص غذائیں (چاکلیٹ، پنیر، کیفین)
موسم میں تبدیلی
بے قاعدہ نیند
ٹینشن ہیڈیکسر درد کی سب سے عام قسم ہے۔ (فائل فوٹو: پکسابے)
3: کلسٹر ہیڈیک
اس میں انتہائی شدید سر درد ہوتا ہے جو مخصوص وقفوں یا سلسلوں میں ظاہر ہوتا ہے اور اکثر رات کے وقت مریض کو جگا دیتا ہے۔ یہ نسبتاً کم ہوتا ہے لیکن اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے اور عموماً ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ درد عام طور پر ایک طرف اور آنکھ کے اردگرد ہوتا ہے۔ اس کے محرکات میں شامل ہیں:
الکحل یا سگریٹ نوشی
بلند مقامات
شدید گرمی
بعض ادویات
4: سائنَس ہیڈیک
سائنَس کے انفیکشن کی صورت میں پیشانی، گالوں اور آنکھوں کے گرد درد محسوس ہوتا ہے، جو سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ درد ڈی کنجیسٹنٹس، نمکین پانی سے ناک دھونے یا انفیکشن کی صورت میں اینٹی بایوٹکس سے بہتر ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ عام طور پر درج ذیل علامات بھی ہوتی ہیں:
ناک بند ہونا
چہرے پر دباؤ
ناک سے پیچھے کی جانب رطوبت کا بہنا
بخار (انفیکشن کی صورت میں)
کلسٹر ہیڈیک میں انتہائی شدید سر درد ہوتا ہے۔ (فائل فوٹو: فری پک)
5: کیفین سے متعلق سر درد
جو افراد باقاعدگی سے کیفین استعمال کرتے ہیں، انہیں اچانک کمی یا زیادہ استعمال کی صورت میں سر درد ہو سکتا ہے۔ کیفین کو بتدریج کم کرنا اور مناسب مقدار میں پانی پینا اس درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ عام علامات میں شامل ہیں: