Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے موبایلی کے سابق چیئرمین پر 312 ملین ریال جرمانہ کردیا

ریاض..... سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے موبایلی کے سابق سربراہ عبدالعزیز الصغیر ، ان کے بیٹے ہشام بن عبدالعزیز الصغیر کمرشل انویسٹمنٹ کمپنی ، محمد الاشقر اور فیصل الاشقر کو کیپٹل مارکیٹ کے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوجانے پر 312 ملین ریال کا جرمانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالعزیز الصغیر کو موبایلی کمپنی کے حصص سے متعلق اندرونی معلومات افشا کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیاگیا۔ انہیں حصص فنڈز کا نظم و نسق چلانے سے روک دیاگیا۔ سرمایہ کاری مشیر کے طور پر کام کرنے اور آئندہ 3 برس تک سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی میں مندرج کمپنیوں کے حصص کے لین دین سے منع کردیاگیا۔ ہشام بن عبدالعزیز الصغیر کو اپنے والد سے ملنے والی خفیہ معلومات سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ لگایاگیا اور تین برس تک حصص کے لین دین میں حصہ لینے سے روک دیاگیا۔ عبدالعزیز الصغیر کمپنی پر 280 ملین 948800 ریال کا جرمانہ کیاگیا۔ محمد الاشقر پر دو لاکھ ریال جرمانہ جبکہ فیصل الاشقر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ لگایاگیا۔ دیگر پابندیوں کی سزا بھی دی گئی۔ کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ مقدمہ پبلک پراسیکیوشن نے دائر کیا تھا۔ اتھارٹی نے موبایلی کے حصص میں نجی مفاد اور اپنے مالکانہ حقوق کے تناسب میں ردوبدل پر بھی ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا۔

شیئر: