Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ سعودی تیل سے متعلق وعدہ پورا نہیں کرسکتے

واشنگٹن ...... توانائی اور مالیاتی منڈیوں کے ماہر جان کیمپ نے واضح کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ووٹ دہندگان سے جو وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے تیل کی درآمد بند کردیں گے۔ ٹرمپ یہ وعدہ پورا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بہت سارے وعدے ووٹرز کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے کئے تھے۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ وہ ایسے کئی وعدے پورے کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ بہت سارے لوگوں نے یہی سمجھا تھاکہ ٹرمپ سنجیدہ ہیں اور وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ کرکے رہیں گے جبکہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کے جذبات اپنے حق میں کرنا چاہتے تھے۔ کیمپ نے توجہ دلائی کہ سیاسی اسباب کی وجہ سے ٹرمپ تیل درآمد نہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرسکتے۔ ٹرمپ کو مملکت سے خام تیل کی درآمد کی بابت امریکہ کی ضروریات کے بارے میں جو معلومات تھیں وہ درست نہیں تھیں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ امریکہ خام تیل کے حوالے سے خود کفیل نہیں بن سکتا۔ اگر چٹانوں سے حاصل کردہ تیل کی آئل ریفائنریاں اپنی پوری قوت سے بھی کام کریں گی تب بھی امریکہ کو 70لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنا ہی پڑیگا۔

شیئر: