Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا امکان، نعش آج ممبئی پہنچے گی

ممبئی ۔۔۔۔بالی وڈ کی سپراسٹاراور مشہوراداکارہ سری دیوی کی گزشتہ دنوں دبئی کے ہوٹل میں موت ہوگئی ۔ ان کی نعش آج شام تک ممبئی پہنچنے کی امید ہے۔ سرکاری وکیل کی اجازت کے بعد دبئی پولیس نعش کو ممبئی لے جانے کی اجازت دیگی۔سرکاری وکیل کو ضرورت محسوس ہوئی تو سری دیوی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کراسکتے ہیں۔ دبئی پولیس نے سری دیوی کے موبائل کالز کی چھان بین کی ۔ان کے شوہر بونی کپور سے پوچھ گچھ کے بعد ہوٹل کاکمرہ 2201سیل کردیا جہاں سری دیوی کی موت ہوئی تھی۔ممبئی میں واقع ان کے گھر پر دوست و احباب ،رشتے اور ان کے چاہنے والوں کی بھیڑ آخری دیدار کرنے کیلئے جمع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی،نعش ممبئی لانے میں تاخیر

شیئر: