کیل مہاسوں سے نجات کے لیے بیرونی طور پر کدو کی چھوٹی تازہ پتیوں کا استعمال موثر ہے . کدو کی چند پتیوں کو پیس کر چہرے پر لگائیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں . سلاد کے پتے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت مفید ہیں . اکثر اوقات مہاسوں کے ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں ان دھبوں کو صاف کرنے کے لیے رات سونے سے پہلے گرم پانی میں کپڑا بھگو کر اچھی طرح نچوڑلیں پھر اس گرم کپڑے کو مہاسوں والی جگہ پر رکھ کر دبائیں یہاں تک کہ تل نما سیاہ نشان باہر آجائیں . اس کے بعد کیل مہاسوں کی کوئی اچھی کریم یاد وا لگا کر اطمینان سے سو جائیں .