Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زور دار خراٹے لینے والے جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں

سیچوان.... مغربی چین کے اسپتال کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں خراٹے پر سیر حاصل بحث کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ زور دار خراٹے لینے والے افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں کیونکہ خراٹے لینے سے انسان کے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ واضح ہو کہ خراٹے لینا ایک غیر ارادی عمل ہے۔ جہاں تک برطانیہ کا تعلق ہے تو وہاں کم از کم 30لاکھ افراد خراٹے لینے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سائنسدانوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کے حلق کے درمیان لٹکتا ہوا گوشت کا ٹکڑا بہت چھوٹا ہو اور اسکے سرے بھی بہت مختصر ہوں تو ڈی این اے مالیکیول جینیاتی خرابی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ پہلاموقع ہے کہ چین میں اس قسم کی کوئی تحقیق ہوئی ہے جس سے دوسرے ممالک کے سائنسدان بھی درست قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے اس سے قبل اس حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس کی تیاری میں 2640مریضوں کے کوائف معلوم کئے گئے تھے۔

شیئر: