Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کا محمد بن سلمان سے اظہار تشکر

ریاض ... امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کو شکست دینے اور ایران سے ٹکر لینے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا ت کو خراج اور قدرو منزلت پیش کردیا۔ نیویارک ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر رابطے قائم کرکے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست دینے اور امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے ٹکر لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل وائٹ ہاﺅس نے خطے کے متعد بحرانوں خصوصاً یمنی بحران برپا کرنے کے سلسلے میں ایران کے کردار پر شدید ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ سلامتی کونسل میں متعین امریکی سفیر نے یمن کی آئینی حکومت کے خلاف حوثی باغیوں کی مدد کے حوالے سے ایران کے خلاف شواہد بھی پیش کئے تھے۔
 
 
 

شیئر: