Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل المعجل کو انٹرپول سے مملکت لانے کی تیاریاں

ریاض ....باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ المعجل گروپ کمپنی کے سابق سربراہ عادل المعجل کو انٹرپول کے ذریعے بیرون مملکت سے سعودی عرب واپس لانے کی کارروائی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ اپیل کمیٹی نے محمد المعجل او رانکے بیٹے عادل المعجل سمیت 3افراد کو 3تا 5برس قید اور 1.6ار ب ریال جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ اس پر عملدرآمد کیلئے انکی گرفتاری ضروری ہوگئی ہے۔ اپیل کمیٹی نے المعجل گروپ کمپنی کی مجلس انتظامیہ کے کئی ارکان کو حصص میں گھپلے بازی کا مجرم قرار دیدیا ہے۔ ان میں عادل المعجل ، ان کے والد ، اعلیٰ عہدیدار، کمپنی اکاﺅنٹ چیک کرنے والا شامل ہیں۔ کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ 1.62ارب ریال ناجائز طریقے سے کمانے کا الزام ثابت ہوجانے پر کیا۔ عادل المجعل نے 24نومبر 2016ءکو زیورخ میں پریس کانفرنس کرکے کمپنی کا 7سالہ بحران حل کرنے کی تجاویز پیش کی تھیں۔ اس میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ حکومت کمپنی پر عائد فیسیں معاف کردے اور باقی ماندہ رقوم کی ادائیگی کا نیا معقول چارٹ جاری کردیا جائے۔
 
 
 

شیئر: