Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام، مشرقی غوطہ میں 10 روز میں 600 افراد ہلاک

نیویارک ۔۔۔ اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی موثر نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ پرشامی فوج کی بمباری اور فضائی حملوں میں گزشتہ 10 روز کے دوران تقریباً 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سلامتی کونسل نے ہفتے کو اپنے ایک اجلاس میں شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کی تھی جس کا اطلاق پورے ملک میں ہونا تھا۔جنگ بندی کا مقصد باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں خصوصاً دمشق کے مشرقی نواحی علاقے غوطہ میں پھنسے زخمیوں اور بیماروں کا انخلا اور متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانا ہے۔اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر واقع نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد مارک لوکوک کا کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری کو کئی روز گزر جانے کے باوجود اب تک امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی گئی ۔

شیئر: