Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرقانونی افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایک ہفتے میں 18ہزار تارکین گرفتار

غیرقانونی طریقے سے مملکت سے باہرجانے والے 46 افردا کو بھی گرفتار کیا گیا(فوٹو، ایکس)
 وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مملکت کے مختلف ریجنز میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 442 افراد کو حراست میں لیا۔
سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کے الزام میں 1 ہزار 762 تارکین کو گرفتار کیا گیا جن میں 46 فیصد یمنی ، 53 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔
تفتیشی ٹیموں نے قانونِ محنت کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار 827 تارکین کو حراست میں لیا جن کا کیس وزارتِ محنت کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مکمل تفتیش کے بعدان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شدگان میں 46 افراد بھی شامل تھے جوغیرقانونی طریقے سے مملکت سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ 11 افراد کو اقامہ و رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرقانونی تارکین کو پناہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔  

شیئر: