Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باقاعدہ ورزش حافظے کو تیز کرنے میں مدد دیتی ہے‎

باقاعدہ ورزش جہاں صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے وہیں صحت مند دماغ کیلئے بھی بے حد اہم ہے ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ورزش دماغ کے ہیپو کیمپس کا والیوم بڑھا دیتی ہے جس کا تعلق یاداشت ،  نئی چیزیں سیکھنے اور انہیں حافظے میں  محفوظ کرنے سے ہے ۔
2011 میں شائع ہونے والی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایروبیک ایکسرسایز ہیپو کیمپل والیوم کو پھر سے بڑھا دیتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہو رہا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یادداشت میں بھی بہتری آتی ہے ۔ ساتھ ہی ورزش کے نتیجے میں خون زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزاء لے کر دماغ تک پہنچتا ہے. باقاعدہ ورزش ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کر دیتی ہے جو عام طور پر یادداشت میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ 
2013میں  شائع ہونے والی ایک فزیالوجی رپورٹ کے مطابق باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا کا استعمال اعصابی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔مختلف قسم کی ورزش مثلا بھاگنا  ، تیرنا  ، سائیکل چلانا ،  یوگا اور ہائی انٹینسیٹی ورزش وغیرہ کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنالیں اور اپنی ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنائیں .
یہ بھی پڑھیں:چہرے کی جلد کی ساخت کے مطابق میک اپ کریں

شیئر: