Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن حکومتی کمپیوٹرز پر حملہ ناکام

برلن ۔۔۔ جرمن حکام نے کہا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے حکومتی کمپیوٹرز پر کئے گئے حملے کو ناکام بنا دیا گیاہے ۔ سیکیورٹی حکام اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے جرمن میڈیا میں نشر ہونے والی ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کیا کہ اس حملے میں مبینہ طور پر روسی ہیکر گروپ اے پی ٹی28 ملوث تھا۔ اسی گروپ نے 2015 میں جرمن پارلیمان کے کمپیوٹر نظام کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: