Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومان رئیس فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے

 
شارجہ:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی رومان رئیس زخمی ہوگئے۔ وہ باونڈری لائن پر چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے ۔رومان رئیس نے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا ایک پاﺅں زمین میں دھنسا اور توازن بگڑنے سے ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا ۔ رومان رئیس نے گیند روک کر اسے واپس پھینکنے کے لئے اٹھنے کی کوشش کی لیکن تکلیف کے باعث ناکام رہے ۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اسٹریچر پر ڈال کر گراونڈ سے باہر لے جایا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ رومان رئیس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اورایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر ہی کچھ کہا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ رومان رئیس اچھا کھلاڑی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد فٹ ہو جائے گا۔

شیئر: