Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلغاریہ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے خیر مقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
بلغاریہ کے وزیر اعظم رومین رادیف سنیچر کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی، بلغاریہ میں سعودی سفیر ڈاکٹر رامی العتیبی، مملکت میں بلغاریہ کے سفیر اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

 

شیئر: