Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ کے رولینٹ اولٹمینزپاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈ ریشن نے ہاکی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ کپ کے فاتح ٹرینر رولینٹ اولٹمینز کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔63 سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا2سالہ معاہدہ ہوا ہے اور وہ ہاکی اسکواڈ کو کراچی میں 7 مارچ کو جوائن کریں گے۔پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہ ہمارا اولٹمینز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور ہم نے بیش بہا تجربے کی بنیاد پر ان سے معاہدہ کیا ہے۔ وہ ہاکی اکیڈمیز کے اسٹرکچر کے قیام میں بھی مدد کریں گے۔ ہالینڈ کے یہ کوچ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ہالینڈ ٹیم کی کوچنگ کے بعد ہند ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔وہ اس ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے جس نے 1990ء میں لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو1-3سے شکست دی تھی۔ اولٹمینز نے 2004ء میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ گزشتہ 8سال میں پاکستانی ٹیم کے پہلے غیر ملکی کوچ ہوں گے ۔ رواں سال ہاکی کیلئے کافی اہم ہے۔ کامن ویلتھ گیمز، چیمپیئنز ٹرافی، ایشین گیمز، ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس منعقد ہوں گے۔

شیئر: