Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ سے جان چھڑانے والا زرافہ شیروں کا لقمہ بن گیا

لوئر سابی، جنوبی افریقہ.... جنوبی افریقہ کے ایک وائلڈ  لائف پارک میں یہ کہاوت ایک بار پھر  درست ثابت ہوئی کہ جب مرنے کا وقت آجائے تو بچنے کی ہر ترکیب بے کار اور بے اثر ثابت ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں جنوبی افریقہ کے وائلڈ لائف پارک میں اسوقت دیکھنے میں آیا جب یہاں ایک چھوٹی ندی کے قریب چہل قدمی کرنے والے ایک زرافے کو اچانک ہی مگر مچھ کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر مچھ نے زرافے کی ٹانگ میں  جبڑے گاڑ دیئے۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے زرافے نے بھی بھرپور کوشش کی۔دور کھڑے سیاح سارا منظر دم سادھے دیکھتے رہے۔ آخر ایک سیاح نے جو فیلڈ گائڈ کے طور پر بھی کام کرتا ہے موقع کی حیرت انگیز تصاویر اتار کر جاری کردیں۔ وڈیو اور تصاویر سے  پتہ چلتا ہے کہ پہلے اس نے مگر مچھ سے جان چھڑانے کیلئے ایک گھنٹے تک جدوجہد کی اور ابھی مگر مچھ سے اسکی پوری طرح سے جان چھوٹی ہی نہیں تھی کہ شیروں نے اس پر حملہ کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے کھاگئے۔ زرافہ، مگر مچھ کے کاٹنے کے بعد بے حال ہوکر زمین پر گر گیا تھا اور یہ موقع شیرو ں کیلئے غنیمت ثابت ہوا۔ اس طرح جان بچانے کی ایک کوشش قدرے کامیاب ہوتی نظر آئی مگر دوسرے ہی لمحے زرافہ ہلاک ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ماں نے کبوتر کو لقمہ کھلایا بچی نے کبوتر کے منہ سے چھین لیا

شیئر: