Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں نے کبوتر کو لقمہ کھلایا بچی نے کبوتر کے منہ سے چھین لیا

بیجنگ.... وسطی چین کے ایک شاپنگ پلازہ میں اتاری گئی دلچسپ تصویر  جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں  ایک بچی کبوتر کے منہ سے وہ نوالہ چھینتی نظر آرہی ہے جو اس کی ماں نے کبوتر کو کھلایا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ بچی جس کی عمر ایک سال کے لگ بھگ ہوگی اپنی ماں کے ساتھ شاپنگ پلازہ آئی تھی جہاں ایک جگہ کچھ کبوتر دانے چگ رہے تھے۔ اس موقع پر بچی کی ماں کچھ دیر آرام کی غرض سے بیٹھی اور سامنے موجود کبوتروں کو کچھ کھلانے کی کوشش کرتی رہی۔ ایک کبوتر کو اس خاتون کا انداز بیحد پسند آیا اور وہ اچھل کر اس کی گود میں چلا گیا اور خاتون نے چھوٹا سا لقمہ بناکر اس کے منہ میں ڈالدیا۔ یہ منظر بچی کیلئے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ اس نے  ناراضی کا اظہار تو نہیں کیا مگر بڑی تیزی سے اپنا ہاتھ بڑھا کر کبوتر کے منہ سے وہ لقمہ چھین لیا جو اس کی ماں نے چند ثانیہ قبل ہی اسے کھلایا تھا۔ ایک سال کی بچی نے کبوتر کے منہ سے نوالہ چھیننے کیلئے اسے کسی ماہر کبوتر بازکی طرح اسکی گردن پکڑی اور اتنا دباؤ ڈالا کہ قدرتی طور پر کبوتر کا منہ کھل گیا اور نوالہ باہر آگیا۔ یہیں پر اس کی کوشش کی انتہا نہیں ہوئی بلکہ اس نے ایک ثانیہ بھی ظاہر کئے بغیرکبوتر کے منہ سے نکلوایا ہوا نوالہ اپنے منہ میں ڈال لیا۔ یہ وڈیو چینی صوبے ہینان کے شہر پویانگ  کے ایک پلازہ میں اتاری گئی ہے۔ اس موقع پر بہت سے دوسرے بچے بھی تھے جو اپنی مائوں کے ساتھ آئے تھے اور کبوتروں کو کچھ  نہ کچھ کھلا رہے تھے۔ ایسی حالت میں چرچے میں آنے والی بچی سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ کوئی ایسی انہونی اور غیر متوقع حرکت کریگی۔ بہرحال جب یہ سب کچھ ہوگیا تو ماں بھی بے اختیار ہنس پڑی تاہم اسکا کہناتھا کہ کبوتر کے منہ سے نوالہ چھیننا اسے پسند نہیںآیا بچی بڑی ہوگی تو خود ہی سمجھ جائیگی۔
مزید پڑھیں:-- ---کم عمری کی پاداش : 11سالہ لڑکے کو ’’جیوری‘‘ ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا

شیئر: