Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا معاملے پر مولاناسلمان ندوی کاموقف تبدیل

لکھنو۔۔۔۔ایودھیا تنازع کو عدالت سے باہر بات چیت کے ذریعے حل کرنے والے مولانا سلمان ندوی نے اپنا موقف تبد یل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔شری شری روی شنکر سے ملاقات کے بعد مولانا ندوی نے رات دیر گئے لکھنؤ میں یہ بڑا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اب ہم اجودھیامعاملے میں نہیں پڑنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا معاملے میں ہم کوئی فریق نہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر اور بابری مسجد کے معاملے کو ہم نے اپنے ایجنڈے سے نکال دیا ہے۔اب جو اجودھیا تنازعہ کے فریق ہیں وہ خود مسئلہ سلجھائیں۔مولانا سلمان نے کہا کہ ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -سلمان ندوی سے شری شری کی ملاقات

شیئر: