Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میہل چوکسی کی 1217کروڑ روپے کی جائدادضبط

نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک میں ہزاروں کروڑ کے گھپلے کے انکشاف کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیرو مودی اور میہل چوکسی کی 62غیر منقولہ جائدادیں قرق کرلیں۔ان جائدادوں کا تخمینہ تقریباً1800کروڑ لگایا گیا ہے۔62جائدادوں میں سے 21جائدادیں نیرو مودی کی ہیں جن کی قیمت 523کروڑ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ باقی 41جائدادیں میہل چوکسی کی ہیں جن کی قیمت 1217کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔اس سے قبل ای ڈی نے 7ہزار کروڑ روپے کے ہیرے جواہرات کے علاوہ نیرو او ر چوکسی کی 9ہزار کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کیں۔ای ڈی نے 62جائدادوں کو پی ایم ایل اے کے تحت قرق کیا۔ ممبئی میں واقع 15فلیٹس اور 17دفاتر، کولکتہ میں واقع شاپنگ مال اور علی باغ میں 4 ایکڑ زمین پر بنا فارم ہاؤس شامل ہے ۔ اس کے علاوہ علی باغ ، ناسک ، ناگپور ، پنویل اور ولوپورم میں 231ایکڑ زمین رنگا ریڈی میں 170ایکڑ رقبہ پر قائم ہارڈ ویئر پارک شامل ہیں۔اس پارک کی قیمت500کروڑ بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اب گھپلہ باز وں کا ملک سے فرار ہونا مشکل

شیئر: