Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں جھڑپ،6خواتین سمیت 12ماؤنواز ہلاک

    حیدرآباد- - - -  - تلنگانہ  پولیس کی گرے ہاؤنڈس فورس  نے ایک اطلاع پر چھتیس گڑھ پولیس کے ساتھ جنگل میں سرچ آپریشن شروع کیاجہاں ماؤنوازوں کا محاصرہ کرکے ہتھیار ڈالنے کو کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6خواتین سمیت 12ماؤنوازہلاک ہوگئے ۔ جھڑپ میں ایک کانسٹبل  ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جسےہیلی کاپٹرکے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ باغیوں کے قبضے سے اے کے 47رائفل سمیت بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- -- - - -اجودھیا معاملے پر مولاناسلمان ندوی کاموقف تبدیل

 

شیئر: