Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان : امریکی سیاح کے سوٹ کیس سے لاپتہ خاتون کا بریدہ سربرآمد

 ٹوکیو .... جاپان کی سیر کو آئے ہوئے ایک امریکی سیاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے سوٹ کیس سے ایک لاپتہ خاتون کا بریدہ سر برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ سوٹ کیس ملزم کے اس کمرے سے ملا ہے جسے اس نے کرائے پر حاصل کیا ہوا تھا۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے سیاح اور لاپتہ خاتون کو آخری بار ایک سیکیورٹی فوٹیج میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی تھی او راس کے بعد وہ باقاعدہ ملنے لگے تھے۔ مقامی پولیس کو یہ کامیابی خفیہ ذرائع سے ملنے والی ایک اطلاع پر ملی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی سیاح نے خاتون کو کہیں چھپا رکھا ہے۔ بریدہ سر والے سوٹ کیس اوساکا کیگاشیناری وارٹ کے ایک مکان کے کمرے سے ملا ہے۔ لاپتہ 27سالہ مقتولہ کا نام سینڈا کے نام سے آیا ہے۔ آخری مرتبہ انہیں اوساکا کے ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔ مقامی اخبار اساہی کا کہنا ہے کہ آخری بار دونوں 16فروری کی رات ملے تھے اور اس کے بعد سے خاتون کا پتہ نہیں چل رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمروں سے جو فوٹیج ان کے ہاتھ لگی ہے اس میں ملزم کئی بار سوٹ کیس سمیت اپنے گھر میں داخل ہوتا اور وہاں سے نکلتا دکھائی دیتا ہے مگر خاتون اس کے ساتھ نظر نہیں آتی۔ ملزم کو 22فروری کو لاپتہ خاتون کو کہیں چھپانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا مگر اب پولیس کویقین ہے کہ یہی قاتل ہے تاہم مزید چھان بین ہورہی ہے۔ ایک اور چیز جو ملزم کے خلاف پختہ ثبوت کے طور پر پیش ہوسکتی ہے وہ یہ ہے کہ گرفتاری کے بعد اس سے جتنی بھی پوچھ گچھ کی گئی اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسلسل خاموشی اختیار کئے رہا۔ اب بھی پولیس کو یقین ہے کہ وہ جلد ہی اعتراف جرم کرلے گا کیونکہ اسکے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں۔
 

شیئر: