Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی پر جرمانہ

ریاض...محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی ٹریفک خلاف ورزی میںشمار ہوگی، جرمانہ ہوگا۔ مقامی شہری نے ٹویٹر کے اکاﺅنٹ پر محکمہ ٹریفک سے دریافت کیاتھا کہ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا نجی گاڑی چلاتے وقت سگریٹ نوشی پر کوئی پابندی ہے یا نہیں۔ محکمہ ٹریفک نے جواب میں واضح کیا کہ ڈرائیونگ کے دوران ہر وہ کام جس سے ڈرائیور اپنے بنیادی کام سے ہٹتا ہو وہ ٹریفک خلاف ورزی کے دائرے میں آئیگا۔ سگریٹ نوشی بھی ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی۔
 

شیئر: