Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں اپنے پتے نہیں کھولونگا، وزیر اعلیٰ سنگما

شیلانگ ۔۔۔۔میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ مکل سنگما نے کہا کہ انتخابی نتائج امیدوں کے مطابق نہیں آئے اور ریاست میں کانگریس حکومت بنانے کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس میگھالیہ میں پھر حکومت بناپائیگی؟ تو سنگما نے کہا کہ فی الحال و ہ اپنی پارٹی کی اسکیموں اور منصوبوں کوظاہر نہیں کرینگے اور میں اپنے پتے نہیں کھولوں گا۔ 60نشستوں پر مشتمل میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 21نشستیں جبکہ این پی پی کو 19اور دیگر کو17نشستیں حاصل ہوئیں۔واضح ہو کہ ریاست میگھالیہ میں 2003سے کانگریس کی حکومت ہے جس کے وزیر اعلیٰ سنگما 2010سے وزیر اعلیٰ ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -عوام نے چوٹ کا جوا ب ووٹ سے دیا، مودی

شیئر: