Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تری پورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کامیاب، بپلدکمار نئے وزیر اعلیٰ نامزد

نئی دہلی۔۔۔۔۔2019کے انتخابات سے پہلے پورب کی ریاست تری پورہ میں بی جے پی نے 43نشستیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل ۔ دوسری جانب ناگالینڈ میں بی جے پی مقامی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر 29نشستوں کے ساتھ حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔تری پورہ اور ناگا لینڈ میں بی جے پی کی حکومت طے ہے تاہم میگھالیہ میں بی جے پی کو صرف 2نشستیں ملیں۔ وہ25سال بعد مشرقی ریاست تری پورہ اور ناگالینڈ پرجو کمیونسٹ کا قلعہ تھے قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔تری پورہ کی تمام 60نشستوں میں سے59نشستوں کیلئے انتخابات ہوئے جن میں بی جے اور اس کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 43نشستیں جیت لیں جبکہ سی پی ایم اپنے مضبوط سیاسی قلعے میں 16نشستوں پرسمٹ کر رہ گئی۔بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے بی جے پی کے ریاستی صدر بپلد کمار دیو کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:- - -- - -انتخابات: بی جے پی کی کارکردگی سے یوگی خوش

شیئر: