Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حکومت ہماری ہوگی،عمران خان

کراچی ... چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کی اونر شپ کو ئی نہیں جو کام لوکل گور نمنٹ کے ہیں وہ بھی نہیں ہوتے۔ پولیس سیاست زدہ ہوچکی ہے۔ پولیس کو ٹھیک کردیں تو امن و امان کی صورتحال خود بخود بہتر ہوجائے گی۔ خیبر پختونخوا میں یہ کام کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔ اس کا اسٹریکچر بہتر بنائیں گے۔ یہ وہی پی آئی اے ہے جس نے امارات ائیر لائن کو بنایا، آج وہ منافع کما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی کی اصل وجہ کرپشن اور سیاسی مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے خیبر بینک کی نجکاری نہیں کی۔ اسے پروفیشنل اور میرٹ کے طور پر چلایا۔سیاسی مداخلت ختم کی۔ اس نے ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ اگر آپ ایمانداری سے اداروں کو چلائیں تو یہ ملک کا اثاثہ بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔عمران خان نے ائرپورٹ کے باہر پودا لگا کر ملین ٹری سونامی مہم کا افتتاح بھی کیا۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے بولیاں لگائیں،عمران خان

شیئر: