Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف بنگلہ دیشی ادیب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ڈھاکا۔۔۔بنگلہ دیش کے معروف ادیب محمد ظفر اقبال پر ایک تیز دھار آلے سے شمال مشرقی شہر سلہٹ کی ایک یونیورسٹی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ظفر اقبال بنگلہ دیش میں سائنس فکشن رائٹر کے طور پر بہت مشہور ہیں۔ وہ سلہٹ کی شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر بھی ہیں۔ اس حملے کے بعد انہیں فوری طور پر شہر کے عثمانی میڈیکل کالج پہنچا دیا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔بنگلہ دیشی تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ سیکولر مصنف ظفر اقبال پر گزشتہ روز حملہ کرنے والے نے انہیں ’اسلام کا دشمن‘ سمجھتے ہوئے یہ کارروائی کی تھی۔ پولیس نے اکیس سالہ فیض الحسن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس بارے میں تفتیش جاری ہے کہ آیا اس کے انتہا پسند جماعتوں کے ساتھ روابط ہیں۔ سینئر پولیس افسر کرنل علی حیدر آزاد نے اتوار کو بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کہا ہے کہ اسلام کے خلاف کام کرنے والوں کو روکنا اس کی ذمہ داری ہے۔

شیئر: