Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کوبینک کھاتوں سے منسلک کرنے کی مدت بڑھائی جائے ، ایسوچیم

نئی دہلی۔۔۔۔ادیوگ منڈل(ایسوچیم) نے حکومت سے بینک کھاتوں خصوصاً پبلک سیکٹر کے بینکوں کے کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کی مدت بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینک پی این بی میں گھپلے کے بعد اپنے سرمائے کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ادیوگ منڈل نے کہا کہ ملکی معیشت نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثر سے باہر آگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31مارچ 2018ء متعین کی گئی ہے تاہم مقررہ مدت میں تمام اکاؤنٹس کو آدھار سے منسلک کرنے کا کام انتہائی مشکل ہے ۔اس کی تکمیل کیلئے مدت میں توسیع کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -فاروق عبداللہ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، جتندر سنگھ

شیئر: