Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی وطن پارٹی کی طرف سے حیات محمد شیرپاؤ کی 43 ویں یاد

پختون برادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے جذبے سے سرشار اور پاکستان کیلئے قربان ہونے کو تیار ہے،اقبال وَدود

 

 ذکاء اللہ محسن
ریاض: قومی وطن پارٹی ریاض کی طرف سے حیات محمد شیرپاؤ کی 43 ویں یاد کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کے اکابرین اور پختون کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
     تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کاشرف سلطان زیب نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عابد شمعون چاند نے پیش کی۔ قومی وطن پارٹی ریاض کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر جمیل الرحمن نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، حیات محمد کی زندگی پر مختصر خلاصہ پیش کیا۔
    تقریب کے مہمان خصوصی اور قومی وطن پارٹی میڈل ایسٹ کے کورآڈینیٹر اور مرکزی صدر اقبال ودود نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ سب کویہاں بلانے کا مقصد یہ ہے کہ پختون اور دوسری قوموں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ آج قومی وطن پارٹی کا ہر کارکن اور تمام پختون برادری وطن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے جذبے سے سرشارہے اور ہمارا ہر کارکن پاکستان کی سلامتی کیلئے قربان ہونے کو تیار ہے۔ حیات محمد خان ایک دلیر آدمی تھے جو کبھی آمریت کے سامنے نہیں جھکے۔
     قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے سینیئر مرکزی نائب صدر ودان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بہت لیڈر دیکھیں ہیں لیکن آفتاب شیر پاؤ جیسا ایک بھی نہیں جس کے خاندان نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔
    تقریب میں پختون شاعروں نے پشتوزبان میں اپنی شاعری کے ذریعے حیات محمد خان کو خراج تحسین پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
    تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے صدر خالد اکرم رانا، حافظ عزیز الرحمن ؛ چوہدری عبدالمجید، رانا خادم حسین، جمعیت اہل حدیث کے فیصل علوی، مجلس پاکستان کے حافظ عبدالوحید، پاک میڈیا فورم کے صدر الیاس رحیم، پاکستان پیپلز پارٹی کے قاضی اسحاق میمن، اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر ربانی خان ، شیر شاہ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا ہمایوں محسود، طارق حبیب ، سلطان زیب ،قومی وطن پارٹی ریاض ریجن کے صدر حاجی شیر عالم، سلطان زیب خان، مناف خان ، انجینیئر فیاض اکبر، نادر خان، جمشید خان ، سید زید ولی، محمود عالم ، عادل خان، گلاب خان ، کامران خان، قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد نصیر عیسیٰ خان، جوائنٹ سیکریٹری طارق حبیب نے اپنے اپنے خطاب میں حیات محمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -  -انسٹیٹیوشن آف انجینیئرز کے زیر اہتمام فیملی پکنک کا انعقاد

شیئر: