Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ رنگ ہر محفل کی جان ‎

سیاہ رنگت طاقت ، جدت ، اختیار اور انفرادیت کی جانب اشارہ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیاہ رنگ کو ہر محفل کے لیے مناسب تصور کیا جاتا ہے ۔ اس رنگ کو کائنات کی مخفی قوتوں کا ترجمان قرار دیا جاتا ہے ۔ یہ رنگ دولت ، ذہانت ،  سنجیدگی ،  منفیت ،  برائی ،  دکھ, سوگ اور اداسی کے اظہار کی علامت بھی ہو سکتا ہے اور یہ جارحیت پسندی کی نشانی بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ سیاہ رنگ بہت ہی مضبوط اور طاقتور رنگ ہے جو عزت ، نظم و ضبط اور سنجیدگی کا تقاضہ کرتا ہے یہ رنگ نفاست ، اسٹائل ، دولت اور تضع و تصنع سے منسلک ہے ۔ 
سیاہ رنگ کو پسند کرنے والے افراد خودمختار  ، پیشہ ورانہ خصوصیات کے حامل  اور سنجیدہ ہوتے ہیں  . یہ کچھ حد تک مغرور بھی ہوتے ہیں اور دوسروں سے مدد کی درخواست کرنا پسند نہیں کرتے۔  یہ دوسروں کی رائے پر ہمیشہ خود کو فوقیت دیتے ہیں ۔ یہ لوگ راز رکھنا جانتے ہیں اور اپنے جذبات کو کنٹرول رکھنے کے فن سے بھی واقف ہوتے ہیں .  ان  افراد کے اندر بغاوت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق سیاہ رنگ کے لباس پہننے والی ٹیمیں زیادہ فاؤلز کرتی ہیں ۔ سیاہ رنگ پہننے کے بعد انسان بااختیار  اور باوقار نظر آتا ہے .    یہ رنگ موڈاور رویے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے . 

شیئر:

متعلقہ خبریں