’ماتسوری ڈسٹرکٹ‘ میں جاپانی قدیم ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میں سعودی ، جاپانی ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت جاپانی ثقافتی میلہ ’ماتسوری ڈسٹرکٹ‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ میلے میں جاپانی ثقافت کو نمایاں کیا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق تین روزتک جاری رہنے والے ثقافتی تبادلے کے پرگرام کے تحت جاپانی ’شو، ھا ۔ ری‘ فلسفے کو اجاگر کیا جائے گا جو جدت طرازی اور ایجادات پرقائم ہے۔
میلے کا مقصد جاپانی اور سعودی ثقافت کا تبادلہ ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے شہریوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
’ماتسوری ڈسٹرکٹ‘ میں جاپانی قدیم ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے فنون کی نمائش کی جائے گی جن میں روایتی موسیقی اور سینما کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
’اینیمی‘ اور مانگا کی اسکریننگ ، مقابلے اوربہت کچھ پیش کیا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
جاپانی ثقافتی میلے میں ’اینیمی‘ اور مانگا کی اسکریننگ ، ثقافتی مقابلے ، شاعری ، لائیوپرفارمنس، کھیل اور کرافٹ ورکشاپس سمیت مختلف تقایبات شامل ہیں جو ہر عمر اور طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے۔
فیسٹیول میں اوپن مارکیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں جاپانی ثقافت سے متعلق اشیا رکھی گئی ہیں ان کے ساتھ ساتھ جاپانی روایتی پکوان اور مشروبات کا تعارف بھی کرایا جارہا ہے۔