Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ’آپ کی موجودگی اہم‘ سلوگن کے تحت کتاب میلے کا تیسرا ایڈیشن

میلے کے انتظامات طائف شہر کے الردف پارک میں کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ادب، ترجمہ و اشاعت اتھارٹی کی جانب سے طائف کمشنری میں تیسرے کتاب میلے کا افتتاح کر دیا گیا۔ میلے کا سلوگن ’آپ کی موجودگی اہم‘ رکھا گیا ہے ۔ کتاب میلہ 15 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کتاب میلے کا اہتمام طائف شہر کے الردف پارک میں کیا گیا ہے جو 4 سے رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔
ادب و ترجمہ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کا کہنا تھا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے’کوالٹی آف لائف‘ پروگرام کے تحت ’رائٹرز اینڈ ریڈرز‘ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ کتب بینی انتہائی مفید سرگرمی ہے جس سے فکری اور ثقافتی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب میلے کا تیسرا ایڈیشن ہے جس میں وزیٹرز کو متنوع تجربے سے ہم آہنگ ہونے کا موقع میسرآئے گا۔ طائف شہر کو مملکت کی سطح پر یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں پہلے شہر کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے جو بھرپور ثقافتی و ادبی میراث کا حامل بھی ہے۔

  میلے میں 270 مختلف نوعیت کے پروگرامز بھی ترتیب دیے گئے ہیں (فوٹ: ایس پی اے)

الواصل کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میلے میں علم و معرفت پر مبنی مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے جن سے زائرین مستفیض ہوتے ہوئے بہترین وقت گزاریں گے۔
واضح رہے میلے کو 4 مرکزی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں ’الدرب کا علاقہ ، المطل ، الفناء اورالصرح کا نام دیا گیا ہے۔
میلے میں مجموعی طورپر 270 پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں 176 ثقافتی جبکہ 84  تھیٹر پرفارمینس، 7 میوزیکل اور شاعری کی شامیں اور 45 ادبی و فنکارانہ کاموں کے لیے مخصوص ہوں گے۔
لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے 20 آرٹ پلیٹ فارمز بھی مخصوص کیے ہیں جہاں فنکار اپنی دستکاری کا ہنر وزیٹرز کو متعارف کرا سکیں گے۔

شیئر: