Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیف مدراس بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
گوشت: ایک کلو
دار چینی :ایک عدد
ہری الائچی : دو عدد
پیاز : ایک عدد( کٹا ہوا )
ہری مرچ : دو عدد (کٹی ہوئی)
لہسن : ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا )
ہلدی : آدھا چائے کا چمچ
نمک : آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ
دھنیا ہاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ : دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا : مٹھی بھر
گرم پانی : ڈیرھ سو ملی لیٹر
آئل : دو کھانے کے چمچ
ادرک : دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا )
ترکیب:ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر اس میں پیاز ، ہری الائچی، دار چینی کو فرائی کریں ۔ پھر اس میں بیف ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں ہری مرچ ،لہسن ہلدی، نمک ، زیرہ پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر پیسٹ اور گرم پانی ڈال کر مکس کریں اور دو  گھنٹے پکنے کے لیے رکھ دیں یہان تک کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔ پھر اس میں گرم مصالحہ، ادرک ،اور ہرا دھنیا ڈال دیں ۔ اور ایک سے دو منٹ پکنے دیں مزیدار مدراس بیف تیار ہے ۔ پلیٹ میں ڈال کر چاول کے ساتھ سرو کریں ۔

شیئر: