Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن غضب للحق: ’افغانستان میں کئی مقامات پر مزید فضائی حملے‘

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں مزید کامیاب فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
جمعے کو سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارہ اور تیرہ کی درمیانی شب افغانستان کے اندر افغان طالبان اور فتنہ الخواج کے چار دہشت گرد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
’ان حملوں میں کابل میں تین سو تیرہ کور کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔‘
سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
’مؤثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اور اس سے ملحق لاجسٹک انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔‘
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک اور فضائی حملے میں صوبہ پکتیا میں دہشت گرد کیمپ شیرِ ناؤ کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق ’اہداف کے حصول تک آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔‘
خیال رہے پڑوسی ممالک کے درمیان اس وقت جنگی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جب پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے چند روز بعد طالبان کی پاکستانی فورسز کے ساتھ سرحدی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے ان ارکان کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان کے اندر کارروائیاں کرتے ہیں جبکہ افغان حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔

شیئر: