Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوکس دا اسپائڈر ، یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیو‎

اینیمیٹر جوشوا سلائس کی جانب سے دنیا کی خوبصورت ترین مکڑی لوکس پر بنائی گئی مختصر اینیمیشن کلپس یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہیں۔ مکڑی کو اس کی معصومیت و خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے یوٹیوب صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو ایک ہی دن میں دنیا بھر میں یوٹیوب کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیو بن گئی ہے۔ ویڈیو کو اب تک اٹھائیس لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور ا سے 20 ہزار سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ تین ہفتے قبل بھی اسی مکڑی کی ایک اور انیمیشن کلپ پیش کی گئی تھی جس نے بھی دیکھتے ہی دیکھتے 96 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے تھے۔

شیئر: