Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی سرفنگ لیگ برازیلی سرفر نے جیت لی

 
سڈنی:آسٹریلیا کے مشہور ساحلی شہر سڈنی میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے ماہر سرفرز نے حصہ لیا۔ورلڈ سرفنگ لیگ کے تحت منعقد ہونے والے سڈنی ولاز نامی ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں ماہر خواتین اور مرد سرفرز پہنچے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔فائنل مقابلے تک پہنچنے کے لئے کھلاڑی سر دھڑ کی بازی لگاتے ہو ئے تیز لہروں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔ 9روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں برازیلین سرفر ڈیوڈ سلوا فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلوی سرفر نکی وین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: