Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت میں 74ہزار کروڑ کے گھپلے ہوچکے ہیں، سرجیوالا

نئی دہلی ۔۔۔۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی حکومت میں اب تک تقریباً74ہزار کروڑ روپے کے بینک گھپلے ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ان پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا اور پارٹی کے سینیئر لیڈر پرمود تیواری نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بینک گھپلوں سے متعلق نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’’لٹیرے بچاؤ، لٹیرے بھگاؤ ‘‘کی پالیسی چل رہی ہے۔گزشتہ 3برس کے دوران 73ہزار 635کروڑ روپے کے بینک گھپلے ہوچکے ہیں لیکن مودی حکومت اس بارے میں کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - تریپورہ: بی جے پی کے حامیوں نے لینن کا مجسمہ منہدم کردیا

شیئر: