Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ چانپس بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
بکرے کی چا نپیں۔ایک کلو
سفید سرکہ۔آدھی پیالی
لہسن کے جوئے۔دس عدد (باریک کچل لیں)
لیموں۔چار عدد
کالی مرچ پسی ہوئی۔ایک چائے کا چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی
نمک۔حسب ذائقہ
تیل۔حسب ضرورت
ترکیب:چانپوں کو اچھی طرح دھو کر چربی صاف کر لیں،پھر سارے مصالحے لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعدمصالحہ لگی چانپیں سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر سینک لیں،جب سک جائے تو برش کے ذریعے تیل لگا کر سیخوں سے نکال کر گرم گرم پیش کریں،اگر کوئلے نہیں ہیں تو مصالحہ لگی چانپیں ایک فرائنگ پین میں یا توے کے اوپر ہلکی آنچ پر سینک لیں۔جب پانی خشک ہو جائےتو سیخوں پر لگا کر گیس پر سینک لیں جب سک جائیں تو برش کے ذریعے تیل لگا کرگرم گرم پیش کریں ساتھ میں روغنی نان اور ٹماٹو ساس بھی رکھ دیں .

شیئر:

متعلقہ خبریں