Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار کے نشے میں لینن کا مجسمہ توڑا گیا، انا ہزارے

جموں۔۔۔۔ہندوستا ن میں بدعنوانی اور ناانصافی کیلئے جدو جہد کرنے والے معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے تریپورہ میں ولادمیر لینن کا مجسمہ منہدم کرنے کی کارروائی کو اقتدار کے نشے میں انجام دی جانے والی کارروائی قراردیا۔واضح رہے کہ تریپورہ میں لینن کا مجسمہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے محض48گھنٹے بعد منہدم کیا گیا ۔ انا ہزارے نے کہا کہ مجسمہ توڑنا ٹھیک نہیں ۔ مجسمے پاگل پن کی وجہ نہیں بلکہ ان کے کارناموں کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں۔ جن کے مجسمے تعمیر کئے جاتے ہیں ان کی خدمات معاشرے کیلئے مثالی ہوتی ہیں۔

شیئر: