Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرل اسمبلی میں گرینیڈ لیکر پہنچنے پر ہنگامہ برپا

ترواننت پورم ۔۔۔۔ کیرل اسمبلی کی کارروائی کے دوران کانگریس کے رہنما رادھا کرشنن خالی گرینیڈ سیل لیکر پہنچے اور اسپیکر کو دکھاتے ہوئے کہا کہ اس گرینیڈ کا استعمال گزشتہ ہفتے یوتھ کانگریس کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ یہ منظر دیکھ کرارکان اسمبلی نے ہنگامہ برپا کردیا ۔ وزیر اعلیٰ پنا رائی نے اس واقعہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ گرینیڈ کا اسمبلی میں لانا اور دکھاناسیکیورٹی رسک کے دائرے میں آتا ہے۔ہنگامے کے بعد کانگریس کے رکن اسمبلی نے گرینیڈ سیکیورٹی افسرکو سونپ دیا۔ اسپیکر نے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب رادھا کرشن کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -امبانی ہندوستان کے سب سے امیرترین

شیئر: